(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ایکسپریس وے منصوبے پر تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزی، پارڑئی اور ملحقہ علاقہ جات کے علاوہ تحصیل کبل کے علاقوں کانجو،ننگولئی،کوزہ بانڈئی،برہ بانڈئی اور مضافات کی زرعی زمین اور مکانات کے مالکان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کبل میں ایک گرینڈ جرگہ طلب کرلیاہے۔ جس میں تحصیل بریکوٹ اور تحصیل کبل کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منعقدہ گرینڈ جرگہ سے ایم پی اے پی کے 7 وقار احمد خان کے علاوہ عبدالوکیل کانجو،فتح اللہ،ظاہرشاہ،سجاد خان،عثمان غنی،غلام احمد،رحمت شاہ سائل،بابر خان،ذہین خان،وقار خان آف تھانہ اورعمرعلی شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ سوات کے عوام ہرگز ترقی اور خوشحالی کے خلاف نہیں لیکن ظلم یہ ہے کہ ایکسپریس وے کو آبادیوں اور زرعی زمینوں میں تعمیر کیا جارہاہے، جو دنیا کے کسی بھی قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور حکومت بے شک ایکسپریس وے تعمیر کرے لیکن دریائے سوات کے کنارے بنانے کے لیے پلان بنایا جائے تاکہ سیاحت کو بھی ترقی مل سکے اور سوات کی زرعی زمینیں بھی دریا سے محفوظ ہوسکے۔
previous post
