(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ انتظامیہ کے مطابق پیر کو بھی ہزاروں کی تعداد میں سیاح برف دیکھنے ملم جبہ، کالام، میاں دم اور دیگر برفیلی علاقوں میں گئے اور برف باری سے محظوظ ہوئے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج منگل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
