چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس پروفیسر عبدالوہاب خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پرایک قرارداد پاس کی گئی کہ چکدرہ سے فتح پور تک ایکسپریس وے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس کا ازسرِ نوجائزہ لیا جائے، تاکہ یہ علاقے اور ملک کے بہتر مفاد کامنصوبہ ثابت ہو۔ تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں تجاویز پیش کی گئیں کہ ایکسپریس وے کی منصوبہ بندی صحیح طریقے سے کی جائے، تاکہ یہ علاقے اور ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گی بلکہ لوگوں کو آنے جانے میں اور سامان کی ترسیل میں بڑی آسانی ہوگی۔

Related posts

حلال فوڈ اتھارٹی کا چھاپا، 12 سو کلوگرام پری میچور چیری برآمد

Ba Khabar Swat

کوٹہ، نوجوان اپنی پستول کی گولی چل جانے سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment