چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Uncategorized @ur

سوات سالنڈہ، رات گئے کار سواروں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے سالنڈہ میں رات گئے کار سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات تحصیل چارباغ کے علاقے سالنڈہ کے مقام پر پولیس نے ناکہ بندی پر ایک فیلڈر موٹر کار کو روکنے کااشارہ کیا لیکن رُکنے کے بجائے ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ منگلور پل پر دوسرے ناکے پر موجود اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن کارسواروں نے پولیس پر کارچڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں صدام حسین اور خیر محمد نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جس کے بعد ملزمان کار چھوڑ کر جھاڑیوں کی طرف بھاگ نکلے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاش شروع کردی۔ اگلے روز دونوں ملزمان ارسلان عرف کامران ولدلیاقت علی سکنہ باجوڑ حال ملالے اور سہیل خان ولدنیک محمد سکنہ ملالے کو گرفتا رکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش جاری رکھی۔

Related posts

Marriage Advice For brand spanking new Couples – Use These Tips to Improve Your Marriage Relationship

Ba Khabar Swat

سوات کوہستان سے ڈی آئی جی ملاکنڈ کے نام کھلا خط

Ba Khabar Swat

Le Kinsaâ „¢ logiciel travaille control la Propagation des Maladies donnant Célibataires, Couples & Familles des moyens suivre leurs symptômes

Ba Khabar Swat

Leave a Comment