چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف، ماہِ صیام میں رمضان دسترخوان کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بے گھر، بے سہارا، غریب اور کم آمدن والے افراد کی سہولت کی خاطر رمضان دسترخوان کا بندوبست کیا ہے۔ رمضان دسترخوان کے تحت شیلٹر ہوم میں سحری اور اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ رمضان دسترخوان کا آغاز رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کردیا گیا تھا، جس میں مختلف افراد روزانہ کی بنیاد پر سحری اور اِفطار میں شریک ہورہے ہیں۔ اِفطار میں ہسپتالوں میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹس، مسافر اور روزگار کی تلاش میں آئے افراد کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ رمضان دسترخوان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ رمضان المبارک میں عوام خصوصاً غربا کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

Related posts

سوات، برف باری اور بارش کا سلسلہ ہفتہ کے روز تھم گیا

Ba Khabar Swat

سوات جزوی لاک ڈاؤن، اضافہ خوروں نے لنگوٹ کس لیا،آٹا مہنگا

Ba Khabar Swat

میجر جنرل اعجاز مرزا نے جی او سی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment