(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے کانجو بازار میں انسپکشن کے دوران مردہ جانور کو ذبح کرنے اور گوشت فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں دو دوکانوں کو بھی سیل کیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے سی کبل عامر علی شاہ کا کاروائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بعض انسان دشمن عناصر ماہِ صیام جیسے بابرکت مہینے کا بھی خیال نہیں رکھتے اور مردہ گوشت فروخت کرنے جیسے سنگین جرم کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
previous post
