چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شور، دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شورمیں راستے کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ اُو تھانہ چپریال طارق علی کے مطابق افسوسناک واقعہ تحصیل کے گاؤں شورشاہی میں پیش آیا، جہاں پرفریقین نے ایک دوسرے پر آزادنہ فائرنگ کردی۔ ایک فریق سے دو بھائی حسین احمد اور مولانا نواب علی جاں بحق اور تیسرابھائی احسان علی زخمی ہوگیا۔ مخالف فریق کے روشن علی اوراس کے بیٹوں احسان علی، باسط علی، سبحان علی اور ایک ملزم عثمان غنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ دوسرے فریق سے سبحان علی ولد روشن علی جاں بحق ہوگیا اور ملزمان رحمت علی، نواب علی، حسین احمد اور عبیداللہ، احسان اللہ پسرانِ رحمت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ تمام ملزمان کو گرفتا رکرکے فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related posts

سوات، عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد طالبان کی واپسی کا سلسلہ شروع

Ba Khabar Swat

سوات، نئے لائسنس کے اجرا تک دھماکہ خیز مواد کے کاموں پر پابندی عائد

Ba Khabar Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، سابق ایم این اے کے بیٹے کو رہا کرنے کا حکم جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment