(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر عید پر ٹریفک پلان ترتیب دینا ناگزیرہے۔ عیدکے لئے سوات میں خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے کر سیاحوں کو سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ قیامِ امن کے لئے بھی سوات پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ سوات میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات کو دنیا بھر اور ملکی سیاحوں کی توجہ کامرکز بنانے کیلئے ہم سب کو اپناکردار اداکرناچاہئے۔ اس سلسلے میں پولیس پربھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے پولیس حکام کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عید کیلئے امن کے قیام اورٹریفک پلان کو ترتیب دیا جائے۔
