چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال ہوگی، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے اور کمرتوڑمہنگائی کے خلاف جہاں عام لوگ سراپااحتجاج بن گئے ہیں، وہاں تاجروں نے بھی ان ظالمانہ اقدامات پر اپنے شدید ردعمل کااظہارکیاہے۔ اس سلسلے میں سوات ٹریڈرز فیدریشن کے صدر عبدالرحیم نے صوبہ گیر ہڑتال کیلئے مرکزی انجمن تاجران صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہرالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کو عوامی تشویش اور ان حالات میں تاجروں کو اپنا کرداراداکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ساتھ اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں تاجررہنماؤں کی قیادت میں حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال کی ضرورت ہے، جس پر صوبائی صدر ملک مہرالٰہی نے عبدالرحیم کی ان تجاویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور انجمنِ تاجران کی کابینہ اور دیگر ذمے د اروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک مربوط حکمت عملی سے صوبہ گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔

Related posts

ملم جبہ، صوبے کا واحد فائیو سٹار ہوٹل اور ریزارٹ دوبارہ کھول دیا گیا

Ba Khabar Swat

رحیم آباد میں جعلی کرنسی تبدیل کرنے والے تین افراد گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات، دو ٹریفک حادثات میں 9 افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment