چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، سول سو سائٹی کے ارکان و فنکاروں کا انوکھا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور میں افغان فنکاروں کی گرفتاری کے خلاف سوات میں سول سو سائٹی کے ارکان اور فنکاروں نے موسیقی کے ساتھ انوکھا احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران فنکاروں نے ہارمونیم اور طبلہ پر ”سندرہ مہ وژنئی“(گانے کو قتل مت کرو) گا کر احتجاجی کیا۔ اس موقع پر نڑی وال ادبی تڑون کے صدر ریاض احمد حیران اور سول سو سائٹی کے رکن اور گلوکار شہاب شاہین نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ پشاور میں افغان فنکاروں کی گرفتاری کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیں کہ اگر آئندہ پاکستانی اور افغانی فنکاروں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا، تو صوبے بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، مرحوم اسسٹنٹ کمشنر کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی

Ba Khabar Swat

فضل حکیم داخلہ و قبائلی امور، ریلیف و آباد کاری کے محکموں کے لیے قائمہ کمیٹیوں کا ممبر مقرر

Ba Khabar Swat

Leave a Comment