چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

یونیورسٹی آف سوات میں ماحولیات کا عالمی دن منایاگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی آف سوات اور ای پی ایس سوات کے اشتراک سے ماحولیات کا عالمی دن بعنوان صرف ایک زمین منایاگیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ پروفیسرز اور ای پی ایس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے شروع میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں دن کی مناسبت سے اہم پیغامات اور آگاہی معلومات والے پلے کارڈز شامل تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فضل ربی انچارج انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچراینڈ فارسٹری نے دن کی اہمیت اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔ ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب نے ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی سطح پر شعور کی کمی اور عوام اور طلبہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور ایک قرارد اد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ ضلع سوات، ضلع شانگلہ اور بونیرکے پہاڑوں میں حالیہ آٹھ مقامات پرلگے آگ کی وجوہات کو جاننے کیلئے ایک کمیشن بنایاجائے جس کی سر براہی چیف جسٹس آف پشاورہائی کورٹ کریں۔

Related posts

سوات یونیورسٹی، جنسی ہراسانی کا پہلا واقعہ سامنے آگیا

Ba Khabar Swat

سخرہ،معمر شخص کی موت کا ڈراپ سین، قاتل اپنا ہی بیٹا نکلا

Ba Khabar Swat

سوات، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی راتوں رات مسئلہ حل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment