چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

حفاظتی پشتوں کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے، ارشد ایوب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے کہاہے کہ سوات میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر مکمل ہونے سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔2010میں سیلاب سے سوات کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔مستقبل میں ایسی تباہی کا راستہ روکنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے اعلی معیار کے حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو آباد کرنے کیلئے بہترین آبپاشی کے نظام کا ہونا ضروری ہے۔ صوبے میں نظام آبپاشی کا جائزہ لینے کیلئے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں مانسہرہ کا دورے کیا۔ دوسرے مرحلے میں ملاکنڈ و سوات اضلاع کا تفیصلی دورہ کررہا ہوں۔ دورے کا مقصد زمینی حقائق جاننا اور نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع سوات کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔

Related posts

مٹہ مانڈل ڈاگ، تین افراد کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی

Ba Khabar Swat

Punjab main Pakhtoono ki tazleel per Pakhtoonkhwa map phat parhi

Ba Khabar Swat

فضل حکیم کا بارش سے ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment