(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی آج سے 30 جون کے درمیان مختلف تاریخ کو صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات اور خوازہ خیلہ سے بجلی کی فراہمی 11، 14، 18، 20، 22، 25،27 اور 29 تاریخ کو صبح سات سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔ 132 کے وی جی ایس تیمرگرہ، وارئی دیر، چکدرہ اور جوٹیلشٹ چترال سے 12، 17،15، 21، 23، 25، 28 اور30 جون کو مذکورہ اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
