چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

انتخابی بے قاعدگیوں پر صوبائی وزرا کو آخری مہلت دے دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے دو صوبائی وزرا کو جرمانہ کی رقم جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے سات کے ضمنی انتخاب میں انتخابی بے قاعدگیوں پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو پچاس ہزار اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کو تیس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرمانے کی رقم 27 جون تک نیشنل بنک آف پاکستان کے کسی بھی برانچ میں جمع کرا ئیں۔ اوریجنل رسید الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Related posts

چپریال، کورونا وائرس کا مشتبہ شخص مٹہ ہسپتال کے قرنطینہ میں منتقل

Ba Khabar Swat

مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

لنڈاکے چیک پوسٹ پر سیکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

Ba Khabar Swat

Leave a Comment