(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوشل میڈیا پر لنڈاکے چیک پوسٹ پر کیمیکل ملے دودھ کے ٹینکرز کے سوات میں بغیر چیکنگ داخل ہونے کے بارے میں شکا یات موصول ہونے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کے ڈپٹی کمشنر سوات کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ریا ض محسود اور حلال سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا لنڈاکے چیک پوسٹ پر مقامی سطح پر سپلائی کئے جانے والے سیکڑوں لیٹر دودھ کا معاینہ کیا گیا۔ معائنے میں بھاری مقدار میں پانی اور دیگر ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندگان کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔ موقع پر چا ر افراد کوگرفتا ر کیا گیا۔
previous post
