(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل بازار میں تاجر قتل، تاجر کے قتل کے خلاف تاجروں نے روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق کبل بازار میں دکاندار واجد ولد شیر علی کے ساتھ گاہگ نے کسی بات پر تکرار کی اور پھر تیز دار آلہ سے دکاندار پر حملہ کیا،جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقع کے بعد تاجروں نے دکانیں بند کردیں اور کبل چوک بند کرکے احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تاجر کے قاتل کو گرفتار کرکے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں آج منگل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگا۔
