چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صحتِ عامہ سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں صحتِ عامہ سے متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامی آفیسرز اور ہیلتھ حکام شریک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے سوات میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال اور قلاگے میں قے اور دست سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے کئے گئے اقدامات پر اجلاس کو بریف کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قلاگے میں قے اور دست سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ قلاگے، دیولئی، مہابنڑ اور کبل میں صحت مراکز اور ہسپتالوں میں اضافی سٹاف اور میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں گھر گھر بھی صحت خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر سیدو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیموں نے تین دنوں کے دوران 856 مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ 116 مریض مختلف صحت مراکز اور ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

Related posts

رحیم آباد پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ ،235لیٹر شراب برآمد

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں زلزلہ، شدت 4.1 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

سوات موٹروے، زرعی اراضی پر تعمیر کے خلاف گرینڈ جرگہ کا تحریک چلانے کا اعلان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment