چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بارش کا سلسلہ تھم گیا،پانی کا بہاو بھی کم ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا۔ دریائے سوات میں پانی کا بہاو کم ہوکر 49760 کیوسک پر آگیا جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد دریائے سوات سے 40 سالہ عبدالکبیر کی لاش ملی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق موسم ٹھیک ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدو شریف ائیر پورٹ سے کالام اور بالائی علاقوں میں خوراک پہنچایا جارہا ہے جہاں سے واپسی پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو مینگورہ منتقل کیا جارہا ہے۔ وادیِ کالام کے بالائی علاقوں کا رابطہ تاحال منقطع ہے. وہاں کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے مطابق مدین، بحرین اور کالام کے درمیان سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی ٹیم بھی کالام اور متاثرہ علاقو ں میں سیلاب زدگان کی طبی امداد کے لئے پہنچ گئی۔ محکمۂ ایری گیشن کے مطابق شام چار بجے دریائے سوات میں پانی کا اخراج 15895 کیوسک تک گر گیا۔

Related posts

ملزم کی رہائی کے لئے جے یو آئی سوات کی موٹرسائیکل ریلی

Ba Khabar Swat

اخباری مالکان کا قبضہ ختم، سوات پریس کلب سیل

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment