چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیلاب متاثرین، صنعت کاروں اور سیاحت کے لیے اقدامات کیے جائیں، راحت علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راحت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی، صنعت کاروں کو گرانٹ دینے اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرے۔ سوات میں سیلاب سے دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ شعبہئ صنعت بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ اس صورتحال نے سوات میں سیاحت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت سوات میں صنعت کاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دے کر مشکلات کا ازالہ کرے۔ سوات میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کرکے متاثرین کی تشویش ختم کرے۔ سوات میں باغات اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Related posts

کالام روڈ پر پلوں کی خرابی کے باعث ایک اور ٹرک گرگیا

Ba Khabar Swat

ریاستِ مدینہ والوں نے زیارتِ مدینہ کو مشکل بنا دیا، مولانا عبدالغفور حیدری

Ba Khabar Swat

سوات، فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment