(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑوں پر حالیہ برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ اس کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ تحصیل بحرین اور تحصیل مٹہ کے بیشتر علاقوں کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔ مینگورہ اور میدانی علاقوں میں سردی کا آغاز ہوگیا ہے اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
