چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سوات کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن سوات نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبے بھر میں کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی ہونے والے ای پی آئی ٹیکنیشن کی برطرفی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیونکہ یہ ایک ہزار افراد نہیں بلکہ ایک ہزار خاندانوں کے رزق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہئ صحت نے ان ایک ہزار افراد کو بیک جنبش قلم ختم کرکے ظلم کی انتہا قائم کی ہے، جو ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2021ء سے ان افراد کو تنخواہ نہیں دی گئی جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

Related posts

سوات، مختلف واقعات، پانچ افراد زخمی، ایک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

ٹرانسپورٹروں کی پہیہ جام ہڑتال، مسافر پریشان

Ba Khabar Swat

سوات، موٹرسائیکل چوری کرنے والا منظم گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment