چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

موسمِ سرما کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ہنگامی پلان بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سیدو شریف میں موسمِ سرما کے حوالے سے ہنگامی پلان بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی محکموں اور انتظامی افسروں کو موسمِ سرما میں بالخصوص برف باری کے دوران کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے موسمِ سرما کے دوران موسمی حالات و تغیرات سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گبین جبہ،ملم جبہ، میاندم، مدین، کالام اور دیگر علاقوں میں بارش اور برف باری کے دوران شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہنے کا امکان رہتا ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر اداروں کو چوکس، ہائی الرٹ اور تیار رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی مشنری، ٹریکٹرز، ایمبولینس یا دیگر ضروری سامان تیار رکھا جائے اور معاون اسٹاف اور عملہ بھی ہائی الرٹ رہے۔

Related posts

محمد ابراہیم شبنم بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

Ba Khabar Swat

عید الفطر کے موقع پر لاکھوں سیاح سوات اُمنڈ آئے

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment