چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سنیٹر اعظم سواتی کو انصاف دلایا جائے، سواتی قوم ایسوسی ایشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف جسٹس آف پاکستان، پاک آرمی اور ریاستی ادارے سنیٹر اعظم سواتی کو انصاف دلائیں۔ ایوانِ بالا کے معزز رکن کی عزت محفوظ نہیں، تو کسی بھی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں۔ آج اگر اعظم سواتی کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، تو کل کسی بھی پاکستانی کی عزتِ نفس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سواتی قوم ایسو سی ایشن کے صدر فرمان علی سواتی، ڈاکٹر عبداللہ، فضل وہاب بھٹو، محمد زادہ سواتی، رضا خان سواتی، محمد وسیم خان سواتی، ڈاکٹر رحمانی گل سواتی، اُسامہ، بادشاہ محمود، گل زرین خان اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سینٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آج اگر اس عمل کے خلاف ہم نے آواز نہیں اٹھائی، تو کسی بھی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

Related posts

سوات، کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، تعداد 41ہوگئی

Ba Khabar Swat

سوات میں بھی یومِ شہدائے پولیس منایا گیا

Ba Khabar Swat

سوات، الوچے کے باغ میں بچے پر وحشیانہ تشدد، ایک اور بچہ بھی شامل، رپورٹ درج

Ba Khabar Swat

Leave a Comment