چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

الخدمت فاؤنڈیشن سوات،سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں اورکسانوں میں امدادی پیکیج تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیرِ اہتمام سوات بھر کے سیلاب سے متاثرہ 120 کاشتکاروں اورکسانوں کو84000 لاکھ روپے پر مشتمل امدادی پیکیج تقسیم کیاگیا۔ امدادی پیکیج کی لاگت 70,000 روپے تھی جس میں گندم، کھاد اور ضروری ادویہ شامل تھیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق، الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے ضلعی صدر محمد زادہ، ضلعی جنرل جنید شہاب، برکت علی خان بابا اور دیگر بھی موجود تھے۔ ضلعی صدر محمد زادہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کاشتکاروں اور کسانوں کی بحالی کیلئے خطیر رقم کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس سے ہزاروں کسانوں کو گندم، کھاد اور ضروری ادویہ پر مشتمل پیکیجز دیئے جارہے ہیں۔ پہلے فیز میں سوات میں 120 کسانوں اور کاشتکاروں کو پیکیج دیا گیاجبکہ دوسرے فیز کیلئے لائحہ عمل طے کیا جارہاہے۔

Related posts

سوات، دو الگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، بچی شدید زخمی

Ba Khabar Swat

سوات میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقاریب کا اہتمام

Ba Khabar Swat

مینگورہ، بازار میں نقاب پوشوں کے ہاتھوں کارخانے کا مالک لُٹ گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment