چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

منگلور میں قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل پڑوسی نکلا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوجوان زین الرحمان (عمر 19/20 سال) ولد سمیع الرحمان سکنہ ملوک آباد کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ منگلور حیات خان اور دیگر پولیس جوانان تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول کو اس کے اپنے ہی پڑوسی عصمت علی ولد اختر علی سکنہ مینگورہ نے گولی مار کر قتل کیا ہے۔ مقامی پولیس نے ملزم کو آلہئ قتل (پستول) سمیت گرفتار کرلیا۔ واردات کے پیچھے راز یہ تھا کہ مقتول نے ملزم کے ساتھ 22 لاکھ روپے رکھے تھے اور جب مقتول نے اپنی رقم واپس مانگی، تو ملزم نے مقتول کو جائے واردات پر لے جا کر قتل کر دیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے 13 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سوات کے عوام نے پولیس کی کارروائی اور کامیابیوں کو سراہا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

Al-Fajar Foundation Arranges Blood Camp for Blood Donors

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا سے مزید 22 افراد متاثر، تعداد 73 ہوگئی

Ba Khabar Swat

سوات، 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment