(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خوازہ خیلہ میں کمرے اور فرنیچر کی کمی کی وجہ سے سیکڑوں طالبات سخت سردی میں زمین پر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سکول میں پڑھنے والی طالبات کے والدین نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں میں بچیاں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔جس دن بارش ہوتی ہے، اُس دن طالبات کو چھٹی دی جاتی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے اب طالبات سکول چھوڑ رہی ہیں۔
previous post
next post
