چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ضمنی الیکشن، تحریک انصاف شدید اختلافات کا شکار ہوگئی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ضمنی الیکشن کے دوران موروثی سیاست کے پیش نظر تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ پی کے 3کا ٹکٹ ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کے بھتیجے کو جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف بانی رہنما نے بغاوت کا اعلان کردیا۔ حلقے سے آزاد الیکشن لڑنے کے لئے ٹرانسفارمر کا انتخابی نشان حاصل کرلیا۔ حلقہ پی کے 7 میں بھی ایم این اے مراد سعید کے قریبی ساتھی فضل مولا کو ٹکٹ ملنے پر پارٹی میں اندورنی اختلافات شدید اختیار کرگئے ہیں، جس کے باعث دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق جنر ل سیکرٹری محمد زیب خان نے بتایا کہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ایم این اے مراد سعید نے جرگہ کرکے ان کے ساتھ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب سب مکر گئے ہیں جس کی بنا پر انہوں نے اب میدان میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related posts

گھر کی دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی

Ba Khabar Swat

مٹہ نوخارہ، سولہ سالہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

کبل غاخی بانڈہ، پانی ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment