چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

چند برسوں میں روزگار حوالے سے زبردست تبدیلیاں دیکھی جائیں گی، فضل حکیم

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ایم پی اے فضل حکیم خان نے تاجر برادری کو یقین د لایا کہ پی ٹی آئی حکومت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو عوام کے بہترین مفاد کے لیے بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند برسوں میں یہاں صنعت و معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے زبردست تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی، جس کا آغاز ہماری حکومت نے اپنے پچھلے دور سے ہی کر دیا تھا۔ اس کا اظہار انہوں نے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ ملاقات میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر یوسف علی خان، نور محمد، محبوب اور دیگر تاجر رہنما بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے نومنتخب کابینہ کے ممبران کو مبارکباد دی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر فورم پر تعاون جاری رکھیں گے۔

Related posts

سلام پور سیدو شریف میں 6 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

بحرین کا رہائشی ہسپتال میں جاں بحق، کرونا کے شبہ میں لاش زیرِ تحویل

Ba Khabar Swat

تیرات، بے قابو پک اپ کھائی میں جاگری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment