سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی دوسرے روز بھی بند رہی۔علی الصباح سے لے کر رات گئے تک گیس کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ شہریوں کے مطابق ان کے بچے بغیر ناشتہ کئے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سوئی گیس کے حکام کے مطابق گیس کی بندش گورگورے میں کام کی وجہ سے ہورہی ہے اور آئندہ دو سے تین دن تک گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی ۔
