چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس دوسرے روز بھی بند، صارفین رُل گئے

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی دوسرے روز بھی بند رہی۔علی الصباح سے لے کر رات گئے تک گیس کی فراہمی معطل رہی جس کے باعث صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ شہریوں کے مطابق ان کے بچے بغیر ناشتہ کئے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سوئی گیس کے حکام کے مطابق گیس کی بندش گورگورے میں کام کی وجہ سے ہورہی ہے اور آئندہ دو سے تین دن تک گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی ۔

Related posts

سوات، کاشتکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Ba Khabar Swat

سوات میں بھی یو م پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

Ba Khabar Swat

بارش اور پہاڑوں پر برف باری،موسم سرما کا آغاز

Ba Khabar Swat

Leave a Comment