چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات بورڈ کو صوبہ بھر میں منفرد مقام اور برتری حاصل ہے، پروفیسر تسبیح اللہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ اپنی منفرد خدمات کے ذریعے طلبہ وطالبات کو گھر کی دہلیز پر امتحانی داخلوں اور نتائج کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے۔ سوات، شانگلہ اور بونیر کے طلبہ کو اب اپنے کسی بھی امتحانی مسئلے کے لیے سوات بور ڈ میں آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے ایک ہی کلک پر جملہ خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسوات تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر تسبیح اللہ نے پختونخواریڈیوایف ایم98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں کیا۔ اس موقع پرریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی، سوات بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمر حسین اور پی ایس ٹو چیئر مین سوات بورڈ سردار علی بھی موجود تھے۔ پروگرام کے میزبان فضل خالق خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ میں ان کی تعیناتی سے قبل بورڈ کے عملے اور طلبہ وطالبات کوکئی طرح کے مسائل کا سامنا تھا، جس پر انہوں نے اپنے دیگر سٹاف کے تعاون سے دن رات کام کیا، تو آج سوات بورڈ کو خیبر پختونخوا کے دیگر تعلیمی بورڈ ز میں منفرد مقام اور برتری حاصل ہے۔

Related posts

تحریک انصاف والوں کو جھوٹ کا عالمی ایوارڈ ملنا چاہیے، امیر مقام

Ba Khabar Swat

سپین خان کی قیادت میں مہنگائی اور عمران خان کے دورہ کے خلاف دھرنا

Ba Khabar Swat

لالکو، ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment