سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے شجر کاری پر زیادہ توجہ دی جس کے صلے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں صوبوں کے ساتھ مرکز کی حکومت بھی بطور انعام عطا کردی ،جو ایک بڑا اعزاز ہے ۔لوگ مستقبل میں پانی ذخائر کی کمی کے گھمبیر مسئلے پر قابو پانے اور ماحول کو پاک صاف رکھنے کیلئے شجر کاری پر توجہ دیں۔ ان خیالات کااظہار کنزرویٹر آف فارسٹ ملاکنڈ سرکل محمد ریاض، ڈویژنل فارسٹ آفیسر رئیس خان اور عوامی نمائندے سہیل سلطان نے پختونخوا ریڈیو سوات کے ہفتہ وار پروگرام ”حال احوال‘‘ میں میزبان فضل خالق خان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کا ہر باشندہ اپنے گھر، حجرے اور خالی جگہوں پر ایک یا دو درخت لگا کر اپنے لئے آکسیجن کی پوری فیکٹری کھول سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت رسولؐ ہے جس کے فوائد نسلوں تک برقرار رہتے ہیں۔
previous post
