سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات میں آج دو پینلوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ آج 27 اپریل کو ہونے والے ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں پنج جماعتی پینل کی جانب سے افتخار احمد سینئر صدر، محمدامین نائب صدر، عبدالقیوم جنرل سیکرٹری، مہناز بی بی جائنٹ، عمر فاروق فنانس اور اسرار احمد ایگزیکٹو ممبر کے لئے امیدوار ہیں۔ دوسرے چہار جماعتی پینل میں محمد ظاہر شاہ صدر، سرفراز خان نائب صدر، شمس الہادی جنرل سیکرٹری، فواد احمد خان جائنٹ، لیاقت علی فنانس اور محبوب ایوب ایگزیکٹیو ممبر کے لئے امیدوار ہیں۔ دونوں پینلوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ بار کے انتخابات کے دوران سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر اور چترال سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے وکلا ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
previous post
