سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی مٹلتان میں حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کسی حکومتی نمائندے نے ہمدردی کا اظہار تک نہیں کیا۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے فرزندنے والد کی طرف سے غم زدہ خاندان سے ملاقات کرکے مالی مدد بھی کی۔ عدنان امیر مقام نے اپنے والد کے بیرون ملک ہونے اور ان کی غیر موجودگی پر مٹلتان کا دورہ کیا اور پہاڑی تودہ گرنے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلخانہ کے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
previous post
