چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، ڈینگی وائرس سے مزید 5 افراد متاثر، تعداد 326 ہوگئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں بے قابوڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 326تک پہنچ گئی۔ مزید 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید 5 مریضوں کو اسپتال لایا گیا، جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 326 مریضوں کو لایا گیا ہے، جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ مریضوں کو ملوک آباد، رنگ محلہ، گنبدمیرہ اور قمبر سے لایا گیا ہے۔ اب تک 313 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جبکہ 13 مریض تاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیر علاج ہیں۔

Related posts

سبزی منڈی منتقلی، آڑھتیوں میں شدید اختلافات برقرار

Ba Khabar Swat

عیدالاضحی کی آمد ، ضلعی انتظامیہ کا صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Ba Khabar Swat

سوات، پہاڑوں پر آگ لگنے کا سلسلہ جاری، منگلور کی ایک اور پہاڑی متاثر

Ba Khabar Swat

Leave a Comment