(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ ساتال میں بجری لے جانے والے منی ٹرک نے گیارہ سالہ بچی نبیلہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور شدید زخمی ہوگئی، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک کنارے جانے والے دو راہگیر19سالہ نور خان اور 17سالہ ظہیر زخمی ہوگئے۔
next post
