چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

منگلور، تاجروں کا ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے نواحی علاقہ کے گنجان آباد علاقہ منگلور میں تاجروں نے ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف شٹرڈاؤن کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے احتجاجاً منگلور کے بازار اور مارکیٹوں کی دکانیں بند رکھیں۔ تاجروں نے بعد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے ہمارا کاروبار بالکل ختم ہو گیا ہے۔ دوسری طرف ٹی ایم اے والے ہم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اپنا کاروبار بند کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ایم اے والے ٹیکس لگا کر تاجروں کو خود کشی پر مجبور کر رہے ہیں۔

Related posts

سوات، مزید 81افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Ba Khabar Swat

swat, aaj riwayati sharai pakol ka din manaya jaraha hy

Ba Khabar Swat

سوات میں کرونا سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 106 ہے، ڈی سی سوات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment