سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں تیسرے ملم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپکے مقابلے جس میں 9 ممالک کے36 اور پاکستان کے 90کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اختتام پذیر ہوگئے۔ مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سیاحتی اور پُرامن ملک ہے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ اسکی اور کبڈی کے بین الاقوامی مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔
