(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ان میں ایک کا تعلق کس روڈ مینگورہ، ایک کا عالم نگر فضاگٹ، ایک کا شریف آباد مینگورہ اور ایک کا بہا مٹہ سے ہے۔ کل 414 مشتبہ مریضوں میں 54 افراد کے ٹیسٹ مثبت، 266 کے منفی آئے ہیں۔ تین مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں اور چار مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
