سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے میاندم میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چھیالیس سالہ انار گل ولد نقش ملنگ اپنے گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوگیا۔بعد میں اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
