(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات چمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر حاجی حمید الرحمان نے کہا ہے کہ سوات کی بزنس کمیونٹی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے وہ کابینہ کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے۔ حکومت بھی سوات میں شورش اور سیلابوں سے تباہ شدہ کاروبار کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے کوشش کرے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سوات چمبر کے پہلے اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے سوات چمبر آف کامرس کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
