چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، لوگوں سے رقم بٹورنے والا برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں لوگوں سے رقم بٹورنے والے برخاست شدہ پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب کے مطابق مدعی اصغرخان سکنہ بانڈئی خوازہ خیلہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے گزشتہ دنوں لائسنس کے تحت پستول اور پچیس عدد کارتوس خریدے، جوں ہی وہ گھر جانے لگا تو خود کو امجد کے نام سے پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک شخص نے اس سے تین ہزار روپے کا تقاضا کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تاہم بعدازاں معلومات کرنے پر ملزم کی شناخت کنعان کے نام سے ہوئی جسے پولیس سے برخاست کیا گیا ہے۔ مینگورہ پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related posts

ضلع کونسل سوات کا بجٹ اجلاس 6اگست سے شروع ہوگا

Ba Khabar Swat

ایم پی اے فضل حکیم کا وبائی بخار سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Ba Khabar Swat

لنڈیکس مینگورہ،بچوں کویرغمال بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment