(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 4.1، زیر زمین گہرائی129 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت3.6، زیر زمین گہرائی40 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ تیسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.9، زیر زمین گہرائی137 کلومیٹر اور مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ چوتھی بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.8، زیر زمین گہرائی98 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔پانچویں بار زلزلے کی شدت 4.2، زیر زمین گہرائی170 کلومیٹر اور چھٹی بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.1، زیر زمین گہرائی160کلومیٹر اور دونوں کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
