چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

حاجی بابا، نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر کلہاڑیوں سے حملہ، ایک قتل دوسری زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا کے محلہ پنجہ خان میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر دو خواتین پر کلہاڑی سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور مہمان خاتون کو شدیدزخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سحری کے وقت نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر40سالہ میمونہ اور مہمان خاتون بخت زمینہ پر کلہاڑی سے وار کئے جس کے نتیجے میں میمونہ جاں بحق اور بخت زمینہ شدید زخمی ہوگئی۔ مجروحہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد نور خان کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ مقتولہ نے ایک شخص کے ہاتھ رکشہ فروخت کیا تھا اور پیسے نہ دینے پر گذشتہ روز مقتولہ اور رکشے والے کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا، تاہم ایس ایچ او اختر ایوب کے مطابق مدعی نے کسی پر دعویداری نہیں کی۔ پولیس مختلف زایوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

Related posts

سوات، سینئر صحافی فضل خالق نے اپنے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

Ba Khabar Swat

مٹہ، لوڈ شیڈنگ اور مظاہرین پر ایف آئی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Ba Khabar Swat

ملم جبہ، مقامی افراد کا سیاحتی کمپنی پر حملہ، املاک کو نقصان پہنچایا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment