(باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں 14 نئے مریض داخل کئے گئے۔ 16 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 64 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد151 ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح2 فیصد ہے۔
