چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بہترین کارکردگی پر افسران کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خدمات تک رسائی کمیشن کے تحت تین ماہ کے دوران مختلف محکموں اور ضلعوں کے آفیسرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دینے کی تقریب مینگورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر 43 شعبوں میں آفیسرز کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں چیف کمشنر خدمات تک رسائی کمیشن سلیم خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی، سابقہ چیف کمشنر آر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی، سیکٹری آر ٹی ایس محمد روز خان، مختلف اضلاع سے ڈپٹی کمشنروں اور مختلف محکموں کے آفیسرز، گورننس پالیسی پروجیکٹ کے سٹاف اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے شرکت کی۔

Related posts

مزید 4 افراد میں کورونا کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

Ba Khabar Swat

سوات قومی جرگہ ، فورسز اور انتظامیہ کے مذاکرات بارآور، چیک پوسٹیں نرم ہوگئیں

Ba Khabar Swat

The Disability Of Olasi Jirga causes Pashtun Falls

Ba Khabar Swat

Leave a Comment