چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جماعت اسلامی سوات، یونین کونسل بنڑ طاہر آباد کا انتخابی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونین کونسل بنڑ طاہر آباد (مینگورہ) کا انتخابی اجلاس الخدمت بنڑ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے انتخابی کمیٹی کے چیئرمین عزیز اللہ نے کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے بنڑ نیبرہوڈ نمبر1 سے جنرل کونسل کی نشست کیلئے برکت علی خان بابا اور مزدور کسان کیلئے رفیع اللہ کو نامزد کیا گیا۔نیبر ہوڈ نمبر 2 عثمان آباد طاہر آباد سے جنرل کونسل کیلئے اختر علی بلبل اور مزدور کسان کیلئے سخی جان کو نامزد کیا گیا۔ یونین کونسل بنڑ طاہر آباد کے امیر اختر علی نے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان مل جل کر انتخابی مہم چلائیں گے اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔

Related posts

پولیس کے ہاتھوں لیگی عثمان غنی مبینہ لاپتہ، کبل میں مکمل شٹر ڈاؤن

Ba Khabar Swat

بحرین،آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی پستول سے کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، 18مشتبہ افراد سمیت 102 ملزمان گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment