چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، خواجہ سراؤں کو ایڈز بارے آگاہی مہم دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں عوامی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے اے ڈبیلو ایس، اے پی ایل ایچ آئی وی اور آئی ایچ ایچ ٹی سی کے تعاون سے منعقدہ تقریب جس میں خواجہ سرا اور منشیات کی عادی افراد کو ایچ آئی وی بارے آگاہی دی گئی، کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین گل میڈیا کو بتایا کہ اب تک چھ سو سے زائد خواجہ سرا اور منشیات کے عادی افراد کے ساتھ آگاہی سیشن کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان کے ادارے نے سیدوشریف اور مینگورہ میں دوسو افراد کی خون کے نمونے حاصل کئے، جن میں نو افراد میں یہ وائرس پایاگیاہے، جس میں ابتدائی طورپر پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کرکے ان کا علاج شروع کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن سرزمین خان نے بتایاکہ زیادہ تر لوگ ایچ آئی وی یا ایڈز کی بیماری کو چھپاتے ہیں۔ اس کے ٹیسٹ سے ڈرتے ہیں، مگر یہ ضروری نہیں کہ صرف جنسی تعلق سے ایچ آئی وی پھیلتاہے بلکہ اس کی ڈھیر ساری دیگر وجوہات بھی ہیں۔ اس بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

Related posts

چارباغ روڑیا،چوکیدار کی نامعلوم وجوہات کی بنا پر سکول کے اندر خود کشی

Ba Khabar Swat

انڈر پلے اور آئس نشہ کے کاروباریوں کی لسٹیں جلد تیار ہوجائیں گی، سید کمال شاہ

Ba Khabar Swat

خصوصی اور معذور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment