چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات تعلیمی بورڈ کے کوآرڈی نیشن کونسل کے صدر احسان اللہ، پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان، جنرل سیکرٹری شاہ فیصل، چیئرمین میاں سید بادشاہ، تحصیل بریکوٹ صدر شرافت علی، صدر کمپیوٹر آپریٹر خیبر پختونخوا عالم خان، عوامی نیشنل یوتھ کے سابقہ حیدر علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی بور ڈزکے حوالے سے جو دو نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ اس میں واضح طور پر ایک سنگل بورڈ بنانے کی تجویز ہے،جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل درآمد کیا گیا تو طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ کیونکہ طلبہ و طالبات اپنے علاقوں کے بجائے پشاور کا چکر لگائیں گے اور خوار زار ہوجائیں گے۔

Related posts

سوات پولیس کی کارروائی، 11 کلو گرام چرس برآمد

Ba Khabar Swat

سوات یونیورسٹی،ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی ممبران کا اجلاس وائس چانسلر کی صدارت میں منعقد

Ba Khabar Swat

لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی کروناویکسی نیشن مہم سے بائیکاٹ کی دھمکی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment