چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عرب کے شیخ اس سال سوات کے سلاد سے محروم رہیں گے، خصوصی رپورٹ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سیلاب کی وجہ سے اس سیزن میں متحدہ عرب امارات کے شیخ اور امارات کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں لوگ اُتروڑ گبرال کے لذیذ سلاد سے محروم رہیں گے۔ اُتروڑ، کالام سے18کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حالیہ سیلاب میں کالام سے اُتروڑ تک سڑک کو جگہ جگہ نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے آمد ورفت بند ہے۔ مقامی کاشتکار محمد یونس نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اُتروڑ اور گبرال میں خاص قسم کے سلاد کے پتے اور سلاد میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی پیداوار ہوتی ہے۔ اُتروڑ کی یخ آب وہوا کی وجہ سے یہ سلاد کے پتے اور دیگر سبزیاں انتہائی لذیذ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے کئی سالوں سے اس کو صرف متحدہ عرب امارات برآمد کیا جاتا ہے، لیکن راستوں کی بندش کی وجہ سے اس سیزن میں کروڑوں روپے کے سلاد کے پتے اور دیگر سلاد میں استعمال ہونے والی سبزیاں کھیتوں میں خراب ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔اُتروڑ کے رہائشی افضل خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ بہت سالوں سے مختلف کمپنیاں ان سلاد کے تخم کے لئے کاشتکاروں کو رقم دیتے ہیں اور ایڈوانس میں فصل خریدتے ہیں۔ جب فصل تیار ہوتی ہے، تو کمپنی کی ائیر کنڈیشنڈ گاڑیاں آکر ان سلاد اور دیگر سلاد والی سبزیوں کو ان گاڑیوں میں پشاور یا اسلام آباد منتقل کرتے ہیں، جہاں سے ان کو ہوائی جہاز کے ذریعے متحدہ عرب امارات برآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو ایک کلو سلاد کے66 یو اے ای درہم ملتے ہیں جو 36سو پاکستانی روپے ہیں۔وادیِ کالام کے علاقہ اتروڑ اور گبرال میں مختلف قسم کے سلاد کی پیداوار ہوتی ہے جو زیادہ تر متحدہ عرب امارات برآمد کی جاتی ہے یا پاکستان کے فائیو سٹار ہوٹلوں یا فاسٹ فوڈ کے چین کو فراہم کئے جاتے ہیں۔ اُتروڑ کے رہائشی سلاد کے زمین دار محمد قاسم نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ اتروڑ اور گبرال میں سلاد کا پتا، آئس برگ، بروکلے، چائینہ کیبیج، سرلے، گرین لیف، راسو، رومینک،لیک، پاکستانی ویجی ٹیبل اور دیگر قسم کی وہ سبزیاں جو سلاد میں استعمال ہوتی ہیں، ان کی پیدواریہاں ہوتی ہے۔

Related posts

ٹریفک نظام کو رواں رکھنے اور مینگورہ کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کے لئے اہم اجلا س منعقد

Ba Khabar Swat

سوات، مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

مٹہ، شادی سے دو دن قبل دولہا اِغوا، جنگل میں لٹکتی لاش برآمد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment